’’ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ 2017ء‘‘ نامور فنکار پرفارم کریں گے

’’ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ 2017ء‘‘ نامور فنکار پرفارم کریں گے

لاہور(فلم رپورٹر)ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی سلور جوبلی پر ہونے والے ’’ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ 2017ء‘‘ کی تقریب 20 دسمبر کو الحمرا ہال نمبر1شاھراہ قائد اعظم لاھور میں لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقد ھو رھی ھے جس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور دعوت نامے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ شو کو تفریح سے بھرپور بنانے کیلئے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ’’ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈز‘‘ کے روح رواں سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیرمکی ؒ بیماری کے باوجود ایوارڈز کو رنگارنگ بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لوگوں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ اس بار ٹی وی کے سکرپٹ رائٹرز جن کو پہلے کبھی کسی کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا ان کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ میوزک سے وابستہ شخصیات کو میلوڈی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ ایک کلچرل شو اور فیشن شو کا ایک سیگمنٹ بھی تقریب کا حصہ ہوگا۔ عظیم شاعرہ، مصنفہ اور صحافی رخسانہ نور مرحومہ کو بھی خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ صحافی سعید چوہدری مرحوم کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جو ان کے بچے وصول کریں گے۔

تقریب میں پرفارمنس کیلئے ابھی جن فنکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں گلوکار شوکت علی، انور رفیع، گلوکار وارث بیگ، ممتاز علی، راہم فتح علی، قوال شیر میانداد,اریشمہ مریم ڈھول پلئیر اقصی نوراور میلوڈی کوئین شاھدہ منی نمایاں ہیں۔

ون مین شو کے ماسٹرز سعید سیکی اور حسن عباس بھی اپنے آئٹم پیش کریں گے۔ معروف اداکارہ پریا خان کی ڈانس پرفارمنس ہو گی جبکہ ورسٹائل ڈانس کمپنی صوفی رقص پیش کرے گی۔کوریو گرافی کے فرائض بابو جانی سر انجام دیں گے۔علاوہ ازیں اور کئی معروف فنکار پرفارمنس پیش کریں گے جن کا اعلان بھی چند روز میں کر دیا جائے گا۔.

مزید : کلچر