پاک سرزمین پارٹی یقینی طور پر پاکستان کا مستقبل ہے،الطافشاہد
لاہور(جنرل رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی یقینی طورپرپاکستان کامستقبل ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال خوددارپاکستان کاخواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے محب وطن پاکستانیوں کوبیداراورمنظم کررہے ہیں۔محب وطن پاکستانیوں کوسینے سے لگاناہوگا،ریاست ہرنازک معاملے میں طاقت استعمال کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔حکمران جماعت میں اجتماعی استعفوں کاسیلاب بھی احتساب کاراستہ نہیں روک سکتا۔ اپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ کرپشن کیخلاف زوردار آپریشن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں حائل اندھیروں کودورکرناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ٹائی ٹینک پر انصاف کی کاری ضرب لگانے کاوقت آپہنچا ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی کامنشوراور ہمارے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال کاویژن مادر وطن کی تعمیروترقی کاروڈ میپ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حقوق کی پامالی ملک میں ہونیوالی بدترین بدعنوانی کاشاخسانہ ہے۔جے آئی ٹی کوتحقیقات کے دوران پاکستان کے بااثرمگربدعنوان سیاسی خاندان کیخلاف ناقابل تردیدشواہد ملے ہیں،قوی امید ہے اب احتساب کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کی کسی کے ساتھ کوئی رنجش یاعدوات نہیں،احتساب کوانتقام کارنگ نہیں دیاجاسکتا ۔
الطاف شاہد