معاشرے کے ہر فرد کو تعلیم دینا ریاست کا فرض ہے،عزیز الرحمن چن

معاشرے کے ہر فرد کو تعلیم دینا ریاست کا فرض ہے،عزیز الرحمن چن

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پرائمری تعلیمی اداروں کا بیڑاغرق ہو کر رہ گیا ہے۔ معاشرے کے ہر فرد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ریاست کے فرائض میں شامل ہے لیکن حکمرانوں نے وعدوں اور دعوؤں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے ہمارا نظام تعلیم مسلسل روبہ تنزل اور تعلیمی ادارے تباہ ہوتے جا رہے ہیں۔

اور تعلیمی اداروں کی تعداد میں اضافہ کی بجائے کمی ہو رہی ہے جو کہ حکومت پنجاب کی تعلیم سے عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے کو تجربات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے دانش سکول کہیں نظر نہیں آ رہے انرولمنٹ کے احکامات جعلی داخلوں کی نذر ہو جاتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب حکومت اپنی تعلیمی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے پچھلے 25 سال سے شریف خاندان کی پنجاب میں حکومت رہی ہے اس لئے عوام "کام کرنے نہیں دیا جاتا" کے بیان کو قبول نہیں کریں گے۔

عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 1