انگلش آل راؤنڈر معین علی کو آسٹریلیا میں نسلی تعصب کا سامنا

انگلش آل راؤنڈر معین علی کو آسٹریلیا میں نسلی تعصب کا سامنا

لندن (نیٹ نیوز ) انگلینڈکے مسلمان آل راؤنڈر معین علی کو آسٹریلیا میں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ، ایشنر سیریز کے دوران تماشائیوں نے انہیں کباب والا کہہ کر چھیڑا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشنر سیریز کے دوران معین علی کو آسٹریلوی کراؤڈ کی نسلی فقرے بازی کا سامنا رہاتاہم مسلمان آل راؤنڈر نسلی تعصب کی آفیشل شکایت کا ارادہ نہیں رکھتے۔معین علی باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کے دوران ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کی کباب کی دکان کتنے بجے کھلتی ہے۔مسلمان آل راؤنڈر نے واضح کیا کہ وہ نسلی تعصب پر مبنی فقرے بازی کی شکایت نہیں کریں گے اور نہ اس طرح کی لفظی بحث میں الجھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کراوڈ کی جانب سے کچھ اچھی چیزیں بھی سننے کو ملتی ہیں، میچ کے دوران حریف کھلاڑیوں سے بھی نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔

معین علی نے کہا کہ میں ان چیزوں سے کبھی متاثر نہیں ہوتا، پوری توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی