بی سی سی آئی کی آئی پی ایل کے دوران انٹر نیشنل کرکٹ نہ کرانے کی تجویز

بی سی سی آئی کی آئی پی ایل کے دوران انٹر نیشنل کرکٹ نہ کرانے کی تجویز

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے2020سے آئی پی ایل کے دوران انٹر نیشنل کرکٹ نہ کرانے کی تجویز پیش کردی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں آئی سی سی اجلاس میں بی سی سی آئی نے نظر ثانی شیڈول کے ساتھ تمام دیگر بورڈز کویہ منصوبہ پیش کیا کہ وہ مئی، اپریل میں آئی پی ایل کے دوران اپنے کھلاڑیوں کو کسی بھی باہمی سیریز سے آزاد کر دیں۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے علاوہ تمام بورڈ زنے تجویز پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی