قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی

قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی۔ چیمپئن شپ 13 دسمبر سے شروع ہوگی جس میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سنگاپور، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، برونائی اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ ملائیشیا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔قومی ٹیم میں محمد اختر(کپتان)، صمد مسعود(نائب کپتان)دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی انصاری، محبوب شاہ، علی رضا فرید، عثمان بشیر، حارث کمال، نصیب رضا، محمد خورشید، یاورخان، محمد رضوان، معصوم عباس اور رانا زاہد اقبال شامل ہیں ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف کل صبح دس بجے اور اسی روز دوسرا میچ بھارت کے خلاف شام چھ بجے کھیلے گا۔ تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 14 دسمبر کوجبکہ ملائیشیا کے خلاف 15 دسمبر کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی