سندر:کرنٹ لگنے سے 3مزدور جاں بحق،3 زخمی
لا ہور (کرائم رپورٹر)سند رکے علا قہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز لاہور کے انڈسٹریل ایریا سندر میں ایک زیر تعمیر پلازہ میں کام کرتے ہوئے سریا بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کی وجہ سے تین مزدور جاں بحق جبکہ تین مزدور زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت محبوب ‘ قیصر اور شکیل کے نام ہوئی اور زخمی ہونے والے مزدوروں میں طارق ‘ شان اور رزاق کے نام بھی شامل ہیں۔پو لیس نے ضر وری کا روائی کر کے ورثا ء کے حو الے کر دیں۔