عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی کرپشن سیمینار آج الحمراء ہال نمبر 2 ہوگا

عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی کرپشن سیمینار آج الحمراء ہال نمبر 2 ہوگا

لا ہور (کرائم رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے زیر اہتمام کرپشن کیخلاف عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی کرپشن سیمینار آج ہوگا ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات بھی سیمینار میں شرکت کریں گی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا نے کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی سالانہ کارکردگی ماضی کے مقابلے میں شاندار اور مثالی رہی، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی طرف سے حوصلہ افزائی کرنا ہمارے لئے اعزاز ہے، ہماری زیرو ٹالرنس پالیسی کامیاب ثابت ہوئی، آج اپنے اہداف اور کامیابیاں سامنے لائیں گے۔

ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ اعجاز کے مطابق آج الحمراء ہال نمبر دو میں ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

مزید : علاقائی