شاہدرہ : مال گاڑی اور تین بوگیاں الٹنے سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل رہی

شاہدرہ : مال گاڑی اور تین بوگیاں الٹنے سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل رہی

لا ہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں مال گاڑی اور تین بوگیاں الٹنے سے لاہور راولپنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہو گئی۔بتا یا گیا لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شاہدرہ کے مقام پر ایک مال گاڑی اور تین بوگیاں الٹنے سے لاہور راولپنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی جس کے نتیجے میں گزشتہ روز لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے روانہ ہوئی تاہم اس اچانک حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان ریلویز لاہور ڈویعن کے ڈی ایس سفیان ڈوگر سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ٹرینوں کی بحالی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کے بعد لاہور راولپنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی معطل آمد ورفت کو بحال کروا دیا ۔

مزید : علاقائی