تاجرکے قاتل گرفتار نہ ہوسکے، اہلخانہ کی خود اجتماعی خود کشی کی دھمکی

تاجرکے قاتل گرفتار نہ ہوسکے، اہلخانہ کی خود اجتماعی خود کشی کی دھمکی

ہمارے باپ کے قاتلوں کو جان بوجھ کر گرفتار نہیں کیا جارہا: مقتول میاں محمود کے بیٹے کی پریس کانفرنس

لا ہور (کرائم رپورٹر)مقتول تاجر رہنما میاں محمود کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو اہل خانہ بیوی بچوں سمیت آئی جی پنجاب کے دفتر کے سامنے نہ صرف دھرنا دیں گے بلکہ انصاف کی تاخیر پر اجتماعی خود کشیاں بھی کریں گے، ملزمان سے پولیس ملی ہوئی ہے قاتل کے بارے میں جانتے ہوئے بھی جان بوجھ کر اسے گرفتار نہیں کیا جا رہا، وزیر اعلیٰ پنجاب چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ ہمارے والد کے قاتلوں کو گرفتا رکرکے ان کیخلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز مقتول میاں محمود کے بیٹے طاہر محمودنے اپنے دیگر عزیزو اقارب میاں مقصود احمد ،میاں الیاس،اور میاں منظور کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ مقتول رہنما میاں محمود کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور جو کرپٹ پولیس آفسران انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ اور قاتلوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ان کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس پنجاب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کریں۔مقتول کے لواحقین نے واضح کیا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو تو اہل خانہ بیوی بچوں سمیت آئی پنجاب کے دفتر کے سامنے نہ صرف دھرنا دیں گے بلکہ انصاف کی تاخیر پر اجتماعی خود کشیاں بھی کریں گے۔

مزید : علاقائی