لاہور ڈسٹرکٹ بار انتخابات 13جنوری کوسیشن کورٹ میں ہونگے

لاہور ڈسٹرکٹ بار انتخابات 13جنوری کوسیشن کورٹ میں ہونگے

لاہور(نامہ نگار)لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات 13جنوری کو سیشن کورٹ میں ہوں گے ۔لاہور بار کی طرف سے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن اور وائس چیئرمین کے ناموں کا اعلان کردیا گیاہے۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں پر گیٹ پر کھڑے ہوکر ووٹ مانگنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لاہور ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات 13جنوری کو سیشن کورٹ میں کرانے کے لئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اس وقت انتخابات میں تمام نشستوں پر 38امیدوارمیدان میں ہیں۔سیشن کورٹ اور سول کورٹ کے امیدواروں کی طرف سے اپنے بڑے بڑے پوسٹر دیواروں پر آویزاں کردیے گئے ہیں۔صدارت کی نشست پر ملک ارشد اور عاصم چیمہ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ لاہور بار کے صدر چودھری تنویراختر نے الیکشن بورڈ کے ناموں کا اعلان کردیاہے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ عمران مسعود ہوں گے جبکہ وائس چیئرمین ارشد تنویر اور میاں نعیم کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی