سانحہ یوحنا آباد،زیرحراست دوسرے ملزم کے انتقال کے باعث سماعت ملتوی

سانحہ یوحنا آباد،زیرحراست دوسرے ملزم کے انتقال کے باعث سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس میں زیرحراست ایک اور ملزم عثمان شوکت جیل کی بیرک میں انتقال کرنے پر سماعت آج 12دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں یوحنا آباد کیس میں رپورٹ پیش کی گئی کہ کیس کا ایک ملزم عثمان شوکت دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑگیا ہے ۔واضح رہے کہ اس طرح جیل میں فوت ہونے والا یہ دوسرا ملزم ہے۔
ملزم کے فوت ہونے کی اطلاع پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج12دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -