ایم کیوایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کیخلاف بغاوت کیس کی سماعت آج ہوگی

ایم کیوایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کیخلاف بغاوت کیس کی سماعت آج ہوگی

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف بغاوت کے کیس کی سماعت آج12دستمبر تک ملتوی کردی ہے،گزشتہ روز عدالت میں 4گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف بغاوت کا چالان پیش کررکھا ہے ،یہ مقدمہ ایک خاتون آمنہ کی رپورٹ پر پولیس نے درج کررکھا ہے۔

عدالت نے مزید گواہوں کوآج12دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔الطاف حسین پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف تقریرکی اور عوام کو ریاست پاکستان کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔

مزید : علاقائی