سیکرٹری قانون پنجاب ابوالحسن نجمی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے وضاحت طلب

سیکرٹری قانون پنجاب ابوالحسن نجمی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری قانون پنجاب ابوالحسن نجمی کی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے کر 18دسمبر کو پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔عدالت نے قراردیا ہے کہ آگاہ کیا جائے کہ سیکرٹری قانون کی عمر پوری ہونے کے باوجود بار بارعہدے پر توسیع کیوں دی جا رہی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔

مزید : علاقائی