2ایڈیشنل سیشن ججوں کی سیشن ججوں کے عہدوں پر ترقی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 2ایڈیشنل سیشن ججوں کی سیشن جج کے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے سیشن ججوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہور عبدالحق کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور انہیں فیصل آباد لیبر کورٹ نمبر 4 میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج خوشاب غفار مہتاب کو بھی سیشن جج کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں لیبر کورٹ سرگودھا میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
جج ترقی