اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر حکومت، الیکشن کمیشن اوروزارت قانون سے جواب طلب

اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر حکومت، الیکشن ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن پاکستان اوروزارت قانون سے 22جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ملائیشیا میں اوورسیز پاکستانی انجینئر محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے صدر پاکستان، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو درخواست بھی دے رکھی ہے مگر اس کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے ،عام انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کاحکم دیا جائے، عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے 22جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے۔

اوور سیز

مزید : علاقائی