کوئٹہ اور کچلاک میں دم گھٹنے سے طالب علموں سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئے

کوئٹہ اور کچلاک میں دم گھٹنے سے طالب علموں سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئے

کوئٹہ/کچلاک(آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور کچلاک میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے مدرسے کے طالب علموں سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نیو کچلاک کی حدود یخ کاریز مدرسے میں زیر تعلیم کان مہترزئی سے تعلق رکھنے والے تین طالب علم نظام الدین ولد آغا محمد ،محمدیعقوب ولد محمد ہاشم اور جلال الدین ولد امیر خان کمرے میں ہیٹر جلا کر سوگئے کمرے میں آکسیجن ختم ہونے کے بعد تینوں طالب علم زندگی کی بازی ہار گئے اس سلسلے میں صبح مدرسے میں موجود اساتذہ اور دیگر طلباء کو علم ہوا بعدازاں ان کی لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جہاں انہیں ضابطے کی کارروائی علاقے کان مہترزئی روانہ کردیاگیا دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر گیس کے باعث دم گھٹنے سے ضلع پشین کی تحصیل برشور کا رہائشی کلیم اللہ جان کی بازی ہار گیا جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

کوئٹہ اور کچلاک

مزید : علاقائی