کراچی ،سندھ اسمبلی بلڈنگ میں محفل میلا د آج ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سے عید میلاد النبی کے سلسلے میں محفل میلاد آج( منگل )دوپہر بارہ بجے اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ہوگی۔ پیر سید غلام حسین شاہ بخاری نقشبندی خطاب فرمائیں گے۔ محفل میلاد میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین سندھ اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔