گنے کے سیزن میں شوگر ملوں کی بندش جواب پیش نہ کرنے پر کین کمشنر کو نوٹس

گنے کے سیزن میں شوگر ملوں کی بندش جواب پیش نہ کرنے پر کین کمشنر کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے سیزن میں شوگر ملز بند کرنے کے خلاف دائر درخواست میں جواب پیش نہ کرنے کین کمشنراور چیف سیکرٹری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کین کمشنر پنجاب کو 15دسمبر کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے رانا عارف ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت مالکان شوگر ملز اکتوبر سے چلانے کے پابند ہیں مگر شوگر ملز اکتوبر اور نومبر ختم ہونے کے باوجود نہیں چلائی جا رہیں، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ کرشنگ سیزن شروع ہونے کے دو ماہ گزرنے کے باوجود پتوکی اور مکہ شوگر شوگر ملز جان بوجھ کر بند رکھی گئی ہیں، شوگر ملز نہ چلنے سے گنے کے کاشتکاروں کا شدید نقصان ہو رہا ہے ،شوگر ملز کو فعال کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے نوٹس کے باوجود جواب پیش نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب اور کین کمشنر پر برہمی کا اظہار کیا ، عدالت نے کین کمشنر کو 15دسمبر کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔

کین کمشنر نوٹس

مزید : صفحہ آخر