فرانس کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت ، مسئلہ حل کرائے:قائمہ کمیٹی امور خارجہ

فرانس کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت ، مسئلہ حل کرائے:قائمہ کمیٹی امور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے فرانس پر زور دیا ہے وہ سلامتی کو نسل کا مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی اصولی موقف کی حمایت اور مسئلے کے حل کیلئے کردارادا کرے۔پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں پانچ رکنی فرانس کے پارلیمانی وفد نے شرکت کی۔فرانس کے پارلیمانی وفد کی قیادت ، فرانس کی پارلیمنٹ میں پاک چین فرینڈشپ گروپ کے صدر جین برنالڈ نے کی ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر ز و ر د یا اور کہا پاکستان فرانس کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،دونوں اطراف نے دہشت گردی اور پرتشدد سرگرمیوں کی شدید مذمت کی اور ہرطرح کی دہشت گردی کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا ۔فرانس کے وفد نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کو سراہا اور اس بات پر زوردیا کہ تعاون اور دوستی کو بڑھانے کیلئے پارلیمانی وفود کا تبادلہ کیا جائے ۔پاکستانی ارکان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی اور نہتے عوام پر بھارتی ظلم وستم سے آگاہ کیا ۔
قائمہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -