بحریہ ہسپتال لاہور میں سماعت،گویائی سے محروم 35 بچوں کی سرجری
لاہور( خصوصی رپورٹ )بحریہ ٹاؤن نے ایک بار پھر بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں سماعت و گویائی سے محروم 35 بچوں کے لیے مہنگی ترین کوکلئیرامپلانٹ سرجری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سرجریز آج سے شروع کی جائیں گی اور شیڈو ل کے مطابق ایک دن میں 7 سرجریز کی جائیں گی۔ایک سرجری کی لاگت 1.7 سے 2 ملین روپے ہے جو درمیانی طبقے کے لوگوں کے لیے نا قابلِ برداشت ہے۔چیئر مین ملک ریاض حسین اور ان کی صاحبزادی مس امبر شہزاد ملک کا مشن ہے کہ اس مرض میں مبتلا ہر بچے کو علاج فراہم کیا جائے ۔بحریہ ٹاؤن نے 2012 سے اب تک 400 کامیاب سرجریز کے لیے امداد کی ہے۔ؓبحریہ ٹاؤن ہسپتال میں ہر سرجری کے بعد مریضوں کے لیے سپیچ تھراپی پروگرام کا بھی اہتمام ہے جس کے تحت روز انہ خصوصی سیشن کیے جاتے ہیں۔بحریہ انٹر نیشنل ہسپتال میں جگر، گردے اور کورنیل ٹرانسپلانٹ کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا فلاح و بہبود آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام چل رہا ہے۔اس عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات کے تحت بحریہ انٹرنیشنل ہوسپٹل میں 55 کڈنی ،6 لیوراور 1 کورنیل ٹرانسپلانٹ سرجریز کامیابی کے ساتھ کی جا چْکی ہیں ۔بحریہ ا نٹرنیشنل ہسپتال میں دستیاب جدید ترین سہولیات اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی قابلِ قدر اور غیر ملکی تجربہ کار سرجن اور ماہرین نے آپریشن کیا۔پاکستان میں قوت و گویائی سے محروم بچوں کیلئے کوکلئیر امپلانٹ سرجری کی بڑ ھتی ہوئی ضرورت اور اہمیت پر بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہاسپٹل کی جانب سے خصوصی سیمنار منعقد کیے جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ کڈنی،لیور اور کورنیل ٹرانسپلانٹس پر بھی معلوماتی مہم چلائی جاتی ہے۔
بحریہ ہسپتال