آئی جی جیل خانہ جات کا جاری سکیموں کی رفتار بڑھانے کا حکم

آئی جی جیل خانہ جات کا جاری سکیموں کی رفتار بڑھانے کا حکم

لاہور(رپورٹ: یونس با ٹھ) آئی جی جیل خانہ جا ت پنجا ب مرزا شاہد سلیم بیگ نے جیلوں میں جاری سکیمو ں کی ر فتار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ان سکیموں کیلئے جا ر ی کیے جا نے والے تما م فنڈز کو فوری طور پر استعما ل کر نے کا بھی حکم دیا ۔ اس سلسلسہ میں گز شتہ روز ڈپٹی سیکر ٹر ی ڈویلپمنٹ سمیراکی زیر نگرانی ایک اہم اجلا س ہوا جس میں پنجاب بھر کی جیلو ں سے تما م ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹس ڈویلپمنٹ بھی شر یک ہوئے جبکہ آئی جی جیل خانہ جا ت پنجا ب مرزا شاہد سلیم بیگ کی طر ف سے اے آئی جی منصور اکبر نے اجلا س میں خصوصی شر کت کی ۔ اجلا س میں تما م ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹس سے ان کی متعلقہ سکیمو ں کے با رے میں کار کر دگی کا جا ئز ہ لینے کیساتھ ساتھ تما م سکیمو ں کو بر وقت مکمل کر نے کا بھی حکم دیا ۔ جیل ذرائع کے مطابق جن سکیمو ں کو تیز اور فوری طور پر مکمل کر نے کا حکم دیا گیا ہے ان میں واٹر فلٹریشن پلا نٹ، جو ڈیشل لا ک اپ کو سب جیلو ں میں منتقل کر نا ،جیلو ں کی سیوریج لا ئنوں کی تعمیرومرمت۔ ملا زمین کیلئے وارڈر لائنیں تعمیر کرنا ،واچ ٹاور بنا نا صاف پا نی کیلئے نئی ٹر بائن لگانا اور جیلوں میں بند منشیات کے اسیران کی بحالی کیلئے تمام جیلوں میں 20بیڈز پر مشتمل نئے وارڈز کی تعمیر کرنا وغیر ہ شا مل ہیں ۔

آئی جی جیل خانہ جات

مزید : صفحہ آخر