تحفظ بیت المقدس کیلئے مسلم ممالک کو متحد ہو کر پالیسیاں ترتیب دینا ہو ں گی : حافظ سعید

تحفظ بیت المقدس کیلئے مسلم ممالک کو متحد ہو کر پالیسیاں ترتیب دینا ہو ں گی : ...

لاہور (آن لائن) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ تحفظ بیت المقدس کیلئے مسلم ممالک کو باہم متحد ہو کر پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی۔ ڈالر اور پاؤنڈ کی غلامی سے نکلے بغیر فلسطین و کشمیر کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔کشمیر، فلسطین و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی مددکرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔ ملک بھر کی سیاسی و مذہبی قیادت کو فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کی مدد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں گے۔ جامع مسجد القادسیہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل غاصب سرطانی جرثومہ ہے جو فلسطین میں نصف صدی سے زائد عرصہ سے نہتے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر دنیا کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی۔ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے،وہ اس کے تحفظ سے کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل اور کشمیر میں بھارت نہتے مسلمانوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں لیکن نام نہاد بین الاقوامی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے پوری حریت قیادت کو نظربند کر رکھا ہے ۔انڈیا ایسی حرکتوں کے ذریعہ تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اپنے ان مذمو م مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کشمیری آج یک زبان ہوکر آزادی کے نعرے لگارہے ہیں لیکن افسوس پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے ان کی مدد کیلئے وہ کردار ادا نہیں کیا جارہا جو انہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اوراس کے بغیر یہ ملک نامکمل ہے۔ کشمیریوں کو غاصب بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے‘ان کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔

حافظ محمد سعید

مزید : صفحہ آخر