وفاق کا دل سندھ کیلئے نہیں دھڑکتا ، کےفور سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز نہیں مل رہے : مراد علی شاہ

وفاق کا دل سندھ کیلئے نہیں دھڑکتا ، کےفور سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز نہیں ...

کراچی(صباح نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کا دل سندھ حکومت کے لئے نہیں دھڑکتا، ہمیں کے فور سمیت دیگر منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیئے جارہے لیکن شکر ہے عدالت کو ہمارا خیال ہے، عدالت میں کہا گیا کہ لاڑکانہ کا پانی گدلا ہے،پانی تو سرگودھا کا بھی ٹھیک نہیں۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آلودہ پانی کیس کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جہاں کہیں وہاں جا کر اس پانی کی ایک ایک بوتل پی لیتے ہیں، اگر آپ کہیں تو میں اور آپ بھی مٹھی جا کر نہر سے ایک گلاس پانی پئیں۔اس پر میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر لاڑکانہ کا پانی گدلا ہے تو سرگودھا کا پانی بھی ٹھیک نہیں اور لاہور کے پانی میں سنکھیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اگر ہم نے کچھ نہ کیا ہوتا تو لوگ ہمیں ووٹ نہ دیتے۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ آخر