فرانس کے سکولوں میں موبائل فونز پر مکمل پابندی کا اعلان

فرانس کے سکولوں میں موبائل فونز پر مکمل پابندی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں طالبعلموں کے اندر موبائل فون کے بڑھتے استعمال کو تشویش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے تاہم فرانس نے اس حوالے سے مکمل پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔فرانس کے وزیر تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر 2018 سے ملک کے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں طالبعلموں پر موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔فرانسیسی سکولوں میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں مگر اگلے تعلیمی سال سے طالبعلم ان ڈیوائسز کو وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے فرانس میں 12 سے 17 سال کے 93 فیصد بچوں کے پاس اپنے موبائل فونز ہیں۔فرانسیسی وزیر تعلیم جین مائیکل پلانکیور نے بتایا موجودہ عہد میں بچے کلاس روم میں وقفے کے دوران کھیلتے نہیں بلکہ اپنے اسمارٹ فونز کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں اور تعلیمی نکتہ نگاہ سے یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔
فون پابندی

مزید :

صفحہ آخر -