بھکر آتشزدگی سے 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ ، واردات نکلا

بھکر آتشزدگی سے 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ ، واردات نکلا

بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے ضلع بھکر میں چند روز قبل گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ قتل کی واردات نکلا اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔بھکر کی تحصیل کلور کوٹ کے نواحی علاقے کاتانوالہ میں چند روز قبل گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونیوالی دو خواتین اور دو بچوں کی موت کا معمہ حل ہوگیا۔ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کلور کوٹ اعجاز حسین شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ملزم شکیل نے اپنی بھابھی شرماں بی بی، 6 سالہ بھتیجی کومل اور 2 سالہ بھتیجے احباب علی کو موت کے گھاٹ اتارنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے اس نے گیس سلنڈر سے گیس لیک کر کے اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر مقتولین کو زندہ جلا دیا۔تاہم واقعے میں اس کی بہن سعدیہ بی بی بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، ملزم شکیل کو مقامی عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید : صفحہ آخر