کسانوں کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش ، پولیس کی شیلنگ ، متعدد گرفتار

کسانوں کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش ، پولیس کی شیلنگ ، متعدد گرفتار

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کا ریڈ زون میدان جنگ بن گیا، کاشتکاروں کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا ایکشن، لاٹھی چارج، شیلنگ، پانی کی توپ کا استعمال اور پکڑ دھکڑ، کئی مظاہرین کو دھر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو کاشت کاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی ۔انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر احتجاجی کاشتکاروں نے بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر ہنگامہ ہو گیا۔ پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھیاں، ڈنڈے، مکے، گھونسے اور پتھر چل گئے۔ کاشت کاروں کے پتھرا پر پولیس نے آ دیکھا نہ تا اور سرد موسم میں مظاہرین کو دھو ڈالا۔احتجاجی کاشت کاروں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ پر مظاہرین بھی مشتعل ہو گئے۔ تصادم نے ایسا رخ اختیار کیا کہ پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اہلکاروں نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے کر تھانہ بوٹ بیسن منتقل کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر