پشاور: زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر حملے میں ملوث 6 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

پشاور: زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر حملے میں ملوث 6 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

پشاور ( آن لائن ) پشاور کے زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر حملے میں ملوث 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ مشتبہ دہشت گردوں کو چارسدہ اور مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا، جن کا مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سوات دھڑے کے ذیلی گروپ سے تعلق ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔حملے کا مرکزی ملزم باجوڑ ایجنسی میں موجودگی کی رپورٹس کے بعدتاحال مفرور ہے، تاہم اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ یکم دسمبر کو تین برقع پوش دہشت گردوں نے زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل پر حملہ کیا تھا جس میں 9 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے تھے۔حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔حملے کے اگلے روز پشاور کے نواحی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس میں ملوث دہشت گردوں کے جسمانی اعضا فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دئے ہیں۔

دہشت گرد گرفتار

مزید : صفحہ آخر