وزراء کی الزام تراشی سے شریف برادران کی مشکلات کم نہیں ہونگی، شفقت محمود

وزراء کی الزام تراشی سے شریف برادران کی مشکلات کم نہیں ہونگی، شفقت محمود

اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزراکی الزام تراشی اور معیار سے گری زبان کے استعمال سے شریف برادران کی مشکلات کم نہیں ہوں گی، مسلم لیگ ن یقین رکھے کہ پاکستانی سیاست میں ان کی کرپٹ قیادت کا کردار انجام سے دوچار ہے، وزیر اطلاعات کو سوچنا چاہئے کہ سپریم کورٹ جیسی اعلی اور معزز عدالت نواز شریف کو صادق اور امین تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ن لیگی وزرکو الزام تراشی سے قبل شریف برادران سے متعلق مصدقہ حقائق پر ضرور نگاہ ڈالنی چاہیے۔وزیر اطلاعات کو سوچنا چاہئے کہ سپریم کورٹ جیسی اعلی اور معزز عدالت نواز شریف کو صادق اور امین تسلیم کرنے کو تیار نہیں،وزیر اطلاعات کو سوچنا چاہیے کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں ان کی قیادت کو قاتل ڈیکلیئر کیا گیاہے۔ وزیر اطلاعات کو سوچنا چاہئیے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد شریف خاندان کی کرپشن محض الزام نہیں،وزیر اطلاعات تسلیم کریں کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے جے آء ٹی رپورٹ پر مہر تصدیق ثبت کی۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر