موجودہ صورتحال میں استعفی دینے کی کوئی وجہ نہیں : رانا ثنا ء اللہ

موجودہ صورتحال میں استعفی دینے کی کوئی وجہ نہیں : رانا ثنا ء اللہ
 موجودہ صورتحال میں استعفی دینے کی کوئی وجہ نہیں : رانا ثنا ء اللہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے ڈاکٹر طاہرالقادری اس بارکینٹنرپراکیلے بیٹھنے کوتیارنہیں اگر ان کیساتھ ہما ر ے مخالفین بھی بیٹھ گئے تو ان سب کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا۔ نجی چینل ’’دنیانیوز‘‘کے پروگرام’’دنیا کامران خان کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا میراختم نبوتؐ پرمکمل ایمان ہے،ہماراآئین اقلیتوں کومذہبی آزادی دیتاہے میرے بیان کواستعمال کرنیکی کو شش کی گئی، عوام ان کاایجنڈا جان چکے ہیں بلیک میلنگ سیاسی ہویامذہبی جھکوں گانہیں۔ پیرحمیدالدین سیالوی ہمارے بزرگ ہیں میں ان کی عزت کرتاہوں، ماڈل ٹاون رپورٹ پربحرانی کیفیت پیداکی جارہی ہے کہاجارہاتھاماڈل ٹاون رپورٹ آنے کے بعد(ن)لیگ ختم ہو جائیگی۔شہباز شریف کی جانب سے پیرحمیدالدین سیالوی کو کئے گئے فون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا انہوں نے پیر صاحب سے کہا تھا جب بھی سرگودھا آیا ملاقات ہوگی ،انہیں ان کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔بعدازاں ڈان نیوز چینل کو انٹرویو میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاموجودہ صورتحال میں ان کے استعفیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے،پروگرام نیوز وائز میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاسانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ سے جو لوگ توقعات لگائے بیٹھے تھے ایسا کچھ نہیں ہوا، حکومت پنجاب اگر موجودہ صورتحال کو مشکل وقت سمجھتی ہے تو پھر یہ مشکل ساڑھے چار سال سے درپیش ہے۔ گزشتہ کئی سال سے دھرنوں اور احتجاج جیسی مشکلات کے باوجود پنجاب حکومت نے کافی حد تک دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور جلد مکمل خاتمہ کر دیں گے۔سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کی وجہ صرف نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کوئی بھی سیاسی جماعت (ن) لیگ کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔فیض آباد دھرنے کے معاہدے کو اگر کوئی گھٹنے ٹیکنا سمجھتا ہے تو اس میں حکومت کیساتھ ریاست بھی شامل ہے، ریاست کسی چیز کو در ست سمجھتی ہے تو حکومت کو بھی درست سمجھنا چاہیے کیونکہ حکومت ریاست کا ہی حصہ ہے، لیکن حکومت نے آج تک کسی معاہدے میں گھٹنے نہیں ٹیکے اور نہ آئندہ ٹیکے گی۔

رانا ثناء

مزید : صفحہ اول