حکومت کا اصلاحاتی بل واپس لینا اہل فاٹا سے اظہار نفرت ہے : بلاول بھٹو

حکومت کا اصلاحاتی بل واپس لینا اہل فاٹا سے اظہار نفرت ہے : بلاول بھٹو
 حکومت کا اصلاحاتی بل واپس لینا اہل فاٹا سے اظہار نفرت ہے : بلاول بھٹو

  

اسلام آباد، لاہور (نیوز ایجنسیاں )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے حکومت نے اسمبلی ایجنڈے سے بل واپس لیکر فا ٹا عو ا م سے نفرت کااظہارکیا قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے فاٹا بل نکالے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی نے فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے،فاٹاعوام سے عہدکرتے ہیں قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوامیں ضم کر ینگے،آصف زرداری نے اگست 2011ء میں ایف سی آر میں ترمیم کی تھی،آصف زرداری نے انگریزکاکالاقانون ختم کرکے فاٹامیں پولیٹیکل پارٹیزایکٹ نافذکیا،حکومت نے اسمبلی ایجنڈے سے بل واپس لیکرفاٹاعوام سے نفرت کااظہارکیاہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ۔ بتایا گیاہے کہ بلاول بھٹو لاہور میں تین روز قیام کے دوران رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے مجموعی سیاسی صورتحال اورپارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرینگے۔ بلاو ل بھٹو 15دسمبر کو لاہور سے ملتان جلسے کیلئے روانہ ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری

مزید : صفحہ اول