مسلم لیگ (ن) کے مستعفی 3 ار کان پنجاب اسمبلی کے استعفے سیکریٹریٹ میں جمع نہ ہوسکے

مسلم لیگ (ن) کے مستعفی 3 ار کان پنجاب اسمبلی کے استعفے سیکریٹریٹ میں جمع نہ ...

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مستعفی ہونے والے تین ارکان پنجاب اسمبلی کے استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع نہ ہوسکے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی نظام الدین سیالوی ، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ نے استعفے پیر سیالوی کو جمع کر ائے تھے۔ قانون کے تحت مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی ک کو استعفی خود سپیکر آفس میں جمع کرانا ضروری ہے، استعفے کی تصدیق کے لیے سپیکر رکن کو طلب بھی کرسکتا ہے۔ حمید الدین سیالوی مزید استعفے آنے تک یہ استعفے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

استعفے

مزید : صفحہ اول