اے ٹی ایم فراڈ کیس، ایف آئی اے نے بینک انتظامیہ کا خط اعتراضات لگا کر واپس کردیا

اے ٹی ایم فراڈ کیس، ایف آئی اے نے بینک انتظامیہ کا خط اعتراضات لگا کر واپس ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اے ٹی ایم سکمنگ کیس سامنے آنے کے بعد بینک انتظامیہ کے ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے لکھے گئے خط کے جواب میں ادارے نے اعتراضات لگاکر خط واپس کر دیا۔نجی چینل’’دنیانیوز‘کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے جواب میں کہا گیا ہے کراچی میں سکیمنگ سکینڈل کا بتایاجائے،جبکہ بینک انتظامیہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں اسلا م آباد اورلاہور کی بھی تفصیلات تھیں۔ایف آئی اے نے بینک انتظامیہ سے کیس سنجیدگی سے لینے کاکہاہے۔بینک انتظامیہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں 29صارفین کی جانب سے شکایات کی تفصیلات تھی۔

خط واپس

مزید : صفحہ اول