350کا دعوی کرنیوالے عمران خان ایک بھی ڈیم نہیں بنا سکے : حمزہ شہباز

350کا دعوی کرنیوالے عمران خان ایک بھی ڈیم نہیں بنا سکے : حمزہ شہباز

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے آج کے دور میں کارکردگی بولتی ہے اس کا ثبوت نہیں دینا پڑتا‘ سیاستدا وں کو شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینی چاہئے، 350 ڈیم بنانے کا دعویٰ کرنیوالے عمران خان نے ایک ڈیم بھی نہیں بنایا‘ و و ٹ کی طاقت پر یقین مستحکم ہونے سے ہی ملک ترقی کر یگا۔ پیر کو ایوان اقبال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا ہمارا ایمان ہے پیسہ دنیا میں رہ جائے گا اعمال ساتھ جائیں گے۔ سیاست سچ پر مبنی ہونی چاہئے اور اس کیلئے خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے ۔2018 کے بعد تعلیم کے بجٹ میں ساڑھے چار گنا اضافہ کیا گیا ۔ مشرف دور میں آٹھ سال تک ریکارڈ کنگھالنے کے باجود ہمارے خلا ف کچھ نہیں ملا۔ عوام نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ ملک کی خاطر جان کی قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ماضی کی حکومتیں سی پیک یا کوئی دوسرا ترقیاتی منصوبہ نہیں لاسکیں۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول