او آئی سی کانفرنس ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آج ترکی روانہ ہونگے

او آئی سی کانفرنس ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آج ترکی روانہ ہونگے

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف 13 دسمبر کو استنبول میں ہونے والی اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے آج ترکی روانہ ہونگے ۔دفترخارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کے بعد وزرائے خارجہ کونسل میٹنگ میں بھی شرکت کرینگے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسلامی ممالک کی کونسل میں شرکت کے دوران پاکستان کے موقف بیان کرینگے اور فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرینگے، توقع ہے وزیر اعظم اسلامی ممالک کی تنظیم کے ارکان پر زور دینگے کہ وہ متحدہوکرموقف پیش کریں تاکہ امریکہ پر زور دیاجائے کہ وہ فیصلے پر نظر ثانی کرے، واضح رہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم کی اجلاس ترکی کے صدر اردگا ن کی جانب سے طلب کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول