نیپرا کا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

نیپرا کا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد(صباح نیوز)نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔جرمانہ فروری 2017 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کا ڈیٹا بروقت جمع نہ کرانے پر کیا گیا۔ قواعد کے مطابق سی پی پی اے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں ڈیٹا جمع کرانے کی پابند ہے۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے ڈیٹا جمع کرانے میں جان بوجھ کر تاخیر کی۔ التوا کے باعث صارفین کو روپے 15 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملنے میں تاخیر ہوئی

نیپرا

مزید : صفحہ اول