جنرل باجوہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جنرل باجوہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راوالپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں کے درمیان پاک امریکہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آرمی چیف

مزید : صفحہ اول