پھالیہ : ملاوٹ شدہ دودھ کی من مانے ریٹ پر فروخت جاری

پھالیہ : ملاوٹ شدہ دودھ کی من مانے ریٹ پر فروخت جاری

پھالیہ (نامہ نگار) شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی من مانے ریٹ پر فروخت جاری،انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ من مانے ریٹ پر فروخت کیے جا رہے ہیں جگہ جگہ مضر صحت ڈرموں میں پاؤڈر اور کیمیکل ملا کر ہر گلی محلہ میں دودھ کی دوکانیں کھل گئی ہیں۔انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں لوگ معدہ ،جگرسمیت کئی موزی بیماریوں میں مبتلاء ہورہے ہیں جبکہ ہوٹلوں پر گندے برتن باسی کھانے اور مضر صحت اشیاء خوردونوش اور دوکانوں پر غیر معیاری ٹکی ٹافی کی فروخت بھی جاری ہے جن کی وجہ سے بچوں میں گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کے خلا ف سخت سے سخت کارروائی کرکے ان کا شکنجہ کسا جائے۔

ملاوٹ شدہ دودھ

مزید : علاقائی