گورنمنٹ پرائمری سکول کی دیوار کیساتھ گٹروں کا پانی جمع

گورنمنٹ پرائمری سکول کی دیوار کیساتھ گٹروں کا پانی جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورو رپورٹ)سکندر پورہ کے علاقہ کھائی میں یونین کونسل 28 کے علاقہ میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول کی دیوار کے ساتھ علاقہ کا گندا پانی کھڑا ہے اس صورت حال کو کئی ماہ گزر چکے ہیں مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی ہے اور انتظامیہ کو جیسے کوئی خبر ہی نہیں ہے کہ یہ بچوں کا سکول ہے جس کے ساتھ کھڑا گٹروں کا گندا پانی جوہڑ کی صورت اختیار کر رہا ہے اور ساتھ ساتھ سکول کی ساخت کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ تمام اہل علاقہ بھی اس بات سے سخت ذہنی پریشانی کا شکار ہیں کہ ان کے بچے سکول میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا رہے ہیں مگر اس گندے پانی سے اگر خدا نخواستہ ان کے بچے کسی مہلک بیماری میں مبتلا ہو گئے تو ان کا مستقبل جس کو والدین خوب بہتر بنانا چاہتے ہیں تاریک نہ پڑھ جائے ۔ یہ گندا پانی جو کہ سکول میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے دیواریں اور چھتیں گرنے کا خدشہ ہے اور اس گندے پانی کی وجہ سے ننھے بچے بیمار پڑنے لگے ہیں ۔اہل علاقہ کی اپیل ہے کہ انتظامیہ اور ڈی سی قصور اور ای ڈی او ایجوکیشن ایکشن لیں اور سکو ل کی عمارت کے قریب سے اس گندے پانی کا نہ صرف خاتمہ کیا بلکہ سکول کے چاروں اطراف میں صاف صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

مزید :

علاقائی -