گوجرانوالہ:تقریبات کے انعقاد کیلئے این او سی دینے کا فیصلہ

گوجرانوالہ:تقریبات کے انعقاد کیلئے این او سی دینے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے تقریبات کے انعقاد کیلئے طے شدہ فارمولہ اختیار کرنے اور رجسٹرڈ اداروں کو ہی این او سی دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں گوجرانواللہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے اداروں کے کیس ہی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کئے جائیں ورنہ یہ کیس قابل غور نہیں سمجھے جائیں گے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال سمیت صوبے کے متعدد اضلاع کی طرف سے ہر ماہ درخواستیں موصول ہوتی ہیں جن میں مختلف ادارے، این جی اوز،نجی کمپنیاں تشہیری مہم، مختلف تقریبات، سروے وغیرہ کی اجازت طلب کرتی ہیں۔ ان درخواستوں میں ہوم ڈیپارٹنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ پیشگی ہدایات اور پیرامیٹرزکو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسی کوئی بھی تجویز متعلقہ ادارے کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ یا ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے آفیسر کی منظوری کے بغیر نہ بھجوائی جائے ورنہ اسے قابل غور نہیں سمجھا جائیگا اور مسترد کردیا جائیگا۔

این او سی

مزید : علاقائی