ڈکیت گینگ نے مسافروں سے نقدی ، زیورات لوٹ لئے

ڈکیت گینگ نے مسافروں سے نقدی ، زیورات لوٹ لئے

حافظ آباد(نمائندہ پاکستان)حافظ آباد کے نواحی گاؤں بلو خورد کے قریب ٹیوٹا ویگن میں سوارایک مرد اور دو خواتین سمیت ڈکیت گینگ نے ویگن میں سوار ہونے والے تین مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔ اور بعدازاں ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں سے حافظ آباد آنے والی ایک ٹیوٹا ویگن جس میں ایک مرد اور دو خواتین سوار تھیں۔ وہ قلعہ چدھڑاں کے قریب رکی تو اس میں میرکھ بھٹیاں کا رہائشی محمد اعظم اور دو دیگر خواتین بشیراں بی بی اور نجم بی بی سوار ہوگئیں۔اس دوران ٹیوٹا ویگن میں پہلے سے موجود ڈکیت گینگ نے اسلحہ کے زور پر محمداعظم اور دونوں خواتین سے 60ھزار سے زائد نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور بعدازاں انہیں بلوخورد کے قریب ویگن سے نیچے اتار کر ملزمان خود فرار ہوگئے۔

ٹیوٹا ویگن

مزید : علاقائی