گکھڑمنڈی: بارش سے گلیوں محلوں اور بازاروں میں کیچڑ جمع ہو گیا

گکھڑمنڈی: بارش سے گلیوں محلوں اور بازاروں میں کیچڑ جمع ہو گیا

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی)گرج چمک اوربارش سے موسم مزید سرد ہوگیا نشیبی علاقوں گلیوں محلوں اور بازاروں میں کیچڑ ہوگیا شہریوں اور گاہکوں کو گذرنے میں مشکلات کا سامنا۔ نت کلاں روڈ گکھڑ تبلیغی مرکز کے سامنے گٹروں کا پانی ہروقت کھڑا رہتاہے وہ ایک ندی کی صورت اختیار کرگیا لوگوں کا گذرنا سخت محال ہوگیانت کلاں روڈ گکھڑ پرواقع مسجد تبلیغی مرکز میں نمازیوں کی تعداد میں واضح کمی ضعیف العمرپکے نمازی مسجد میں با جماعت نماز پڑھنے کی سعادت سے محروم پیدل چلنے والوں پر گندے پانی کے چھینٹے پڑتے ہیں اس جگہ روڈ کے دونوں اطراف لوگوں کی رہائشیں بھی ہیں ان کے دروازوں کے سامنے یہ گندے پانی کا جوہڑ ہر وقت کھڑا رہتا ہے ہروقت بدبو اور تعفن سے لوگ سخت تنگ آچکے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے کئی مرتبہ متعلقہ حکام میونسپل کمیٹی گکھڑ منڈی کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے مگر کو ئی شنوائی نہ ہوئی ہے قابل غور امر یہ ہے کہ ہروقت اس جگہ سے سوار اور پیدل لوگوں کا گذر چوبیس گھنٹہ رہتاہے مگر یوں لگتا ہے کہ اس علاقہ سے کوئی خصوصی انتقام لیا جارہا ہے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی دونوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور اس علاقہ میں بلدیاتی قیادت بھی ن لیگ سے منتخب ہے ایک طرف خانہ خد ا ہے اور ساتھ مشرقی قدیمی قبرستان بھی ہے مگر اس تھوڑے سے علاقہ کی حالت زار دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں ترقی یافتہ تہذیب سے شاید آشنائی تک نہیں ہے لوگ اللہ کی رحمت بارش کی دعائیں کرتے ہیں مگر نت کلاں تبلیغی مرکز کے باسی جب آسمان پر بادل دیکھتے ہیں تو ان کے رنگ پیلے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں گکھڑکے درد دل رکھنے والے سماجی اور مذہبی افراد نے اس صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس مشکل مسئلہ کو حل کرنے کی بابت ایک بار پھر حکام سے گذارش کی ہے۔

بارش سے

مزید : علاقائی