فسادات کاعمل مسلمانوں کوختم کرنے کاٹارگٹ ہے ، لیاقت بلوچ

فسادات کاعمل مسلمانوں کوختم کرنے کاٹارگٹ ہے ، لیاقت بلوچ

حافظ آباد(نمائندہ پاکستان)شوگر ملوں کے مالکان کی جانب سے حکومت کے مقررکردہ نرخوں پر گنا کی خریداری نہ کئے جانے سے کسان اور زمیندار پریشان ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے گنا کی خریداری قیمت 180/-روپے من مقرر کررکھی ہے جبکہ شوگر ملز کے مالکان کسانوں اور زمینداروں سے گنا 150روپے من خرید رہے ہیں جس پر متاثر ہ زمینداروں اور کسانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ گنا کی فصل کو شوگر ملوں میں لیکر جاتے ہیں تو وہاں پر ان سے گنا حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر نہیں خریدا جارہا بلکہ 30روپے فی من کم خرید کرکے انکا زبردست استحصال کیا جارہا ہے اور شوگر ملوں کی جانب سے انہیں خریداری کی پرچی بھی کچی دی جارہی ہے جس سے کسان اور زمیندار پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ گنا کی حکومت کی مقررکردہ قیمت پر خریداری کو یقینی بنانے کے فوری اقدامات بروئے کار لاکر کسانوں اور زمینداروں میں پائے جانے والے اضطراب کو ختم کیا جائے۔

مزید : علاقائی