گجرات:32خاندانوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت

گجرات:32خاندانوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت

گجرات(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی ضلع گجرات کاسالانہ کنونشن شفیق مسجد میں منعقد ہوا کنونشن کی صدارت ضلعی امیرجماعت اسلامی ڈاکٹرطارق سلیم نے کی مہمان خصوصی مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ اورجماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے میاں مقصود احمد تھے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اظہراقبال حسن نے خصوصی شرکت کی اس موقع پرضلع کے ممتازبااثر32خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیارکی لیاقت بلوچ نے شمولیت ا ختیارکرنے والوں کومبارکباد دی اوران سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

،اجتماع ارکان میں ضلع بھرسے جماعت اسلامی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجتماع ارکان کوکامیاب بنانے کیلئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیرڈاکٹرطارق سلیم،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالد ثاقب انکی ٹیم حاجی انوروڑائچ،چوہدری عمران انورسمیت زونل امراء ،مختلف شہروں کے ذمہ داران نے بھرپورکردارادا کیا اجتماع ارکان میں جماعت اسلامی کے امیدواران صوبائی وقومی اسمبلی سمیت اہم تنظیمی عہدیداران نے بھی بھرپورشرکت کی اختتام پراراکین کے اعزازمیں ظہرانے کااہتمام کیاگیا

32خاندانوں

مزید : علاقائی