پاکستان ریلویز کو دوبارہ زندہ کردیا ہے ،خواجہ سعد رفیق

پاکستان ریلویز کو دوبارہ زندہ کردیا ہے ،خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر) سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن (ایم ایل ون )کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو پیش کردیاگیا۔ یہ ڈیزائن چینی ماہرین نے تیار کیا ہے اور اسے سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

خٹک نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پیش کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قومی اداروں کی بحالی اور ترقی پاکستا ن کی ترقی اور کامیابی ہے، دن رات کی ان تھک محنت نے پاکستان ریلویز کو دوبارہ زندہ کردیاہے اور سی پیک کے تحت اپ گریڈیشن کے بعد مین لائن پر ٹرین کی سپیڈ 120سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔ کراچی سے لاہور کا سفر دس سے گیارہ جبکہ لاہور سے پنڈی کا سفر اڑھائی سے تین گھنٹوں میں طے ہوسکے گا۔ سی پیک ٹیم کی طرف سے کہا گیا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد مارچ 2018 میں رکھا جاسکتا ہے تاہم وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سی پیک پر نہ تو جلدی دکھائی جائے اور نہ ہی سستی کا مظاہرہ کیاجائے بلکہ قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے سو فیصدمیرٹ پر کام کیاجائے۔ اجلاس میں چیئرپرسن پاکستان ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمدجاوید انور، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی ، سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک، چیف انجینئر اوپن لائن ظفر اللہ کلوڑ اور نیسپاک کے اداروں کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔