پی پی نے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ،یوسف رضا گیلانی

پی پی نے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ،یوسف رضا گیلانی

ملتان(نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا ۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے کامیاب جلسہ کے بعد ملتان میں بھی انشاء اللہ جلسہ کامیاب ہو گا ۔ بلاول بھٹو ملتان کے جلسہ میں سرائیکی خطہ کی محرومیوں کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

پاکستان پیپلز پارٹی کا 15دسمبر کے جلسہ کے حوالے سے یونین کونسل نواب پور میں منعقدجلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پارٹی کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و رہنماؤں سید احمد مجتبی گیلانی ، سید عبد القادر گیلانی ، سید علی حیدر گیلانی ، مہر ارشاد سیال، نواب ناصر خان بادوزئی، رانا ارشد، فیاض خان مہے ، شبیر گروہ ،ملک منظور مہے ،صابر نمبردار، ،ؤار ساجد علی ،ملک احمد بخش گاگرہ ،کونسلر ملک یوسف کھوکھر، ملک رضوان خان مہے، ملک منصور مہے، ملک معین مہے، ملک آصف کلاسرہ، عمران منگانہ، خاور منگانہ، ملک شیر نواز کلاسرہ ، شیخ رشید احمد طاہر ، سید اصغر شاہ، ملک محمد اقبال ،سردار وجاہت گاگرہ ملک امان اللہ نانڈلہ ،ملک غلام جیلانی اٹھنگل ،ملک عامر بچہ ملک احمد نواز نانڈلہ،ر انا ذوالفقار ودیگر نے خطاب کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ جو میٹر و بس اور سپیڈو بس ملتان کی عوام کو دی گئی اس کا فیصلہ عوام نے خود کرنا ہے کہ میٹرو ، سپیڈو انہیں کتنا فائدہ دے رہی ہے انشاء اللہ ایک بار پھر عوام کی طاقت سے اقدار پر آکر ترقی و خوشحالی کے دور کی طرف ملک کو لے جائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر