پنجاب کانسٹیبلری سکینڈل میں 14آڈیٹرز کی معطلی ،اسائمنٹس بھی واپس

پنجاب کانسٹیبلری سکینڈل میں 14آڈیٹرز کی معطلی ،اسائمنٹس بھی واپس

ملتان(نمائندہ خصوصی)پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری ککے سکینڈل میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان نے حاضر اور ریٹائر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران سمیت 14آڈیٹرز معطل ہوچکے ہیں 1درجن سے زائد آڈیٹرز کے معطل ہونے کے بعد ان سے اسائمنٹس بھی واپس لے لی گئی ہیں۔اور ان کا چارج دوسرے افسران اور اہلکاروں کو دے دیا گیا ہے ۔دہرے چارج کیوجہ سے اس وقت تمام دفتری (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

امور درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں معلوم ہوا ہے معطل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کے متبادل آفیسر نے تو چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔لیکن معطل ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسران ،اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسران اور آڈیٹرز کے متبادل کا انتظام نہیں ہوسکا۔جس کیوجہ سے دفتری امور بری طرح متاثرہورہے ہیں۔کام کے بوجھ کیوجہ سے آڈیٹرز چڑچڑے پن کا شکار ہیں۔آڈیٹرز کے رویہ کیوجہ سے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر