اب لانگ مارچ اسلام آباد نہیں، رائیونڈ کی طرف ہوگا،شوکت بسرا

اب لانگ مارچ اسلام آباد نہیں، رائیونڈ کی طرف ہوگا،شوکت بسرا

ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ملتان کے جلسہ میں شریف مافیا ، قاتلوں، گستاخان رسول ؐ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے لئے بلاول بھٹو فیصلہ کن جنگ کا اعلان کریں گے اب لانگ مارچ اسلام آباد نہیں رائے ونڈ کی طرف ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

پیپلز پارٹی کے رہنما راؤ ساجد علی، ایم سلیم راجہ، چوہدری یسین ، ریاض رضا، مرزا نذیر بیگ، خواجہ عمران ، امین ساجد ، عبد الرؤف لودھی، وحید الحسن بھٹہ، ملک اللہ بخش بھٹہ بھی موجود تھے شوکت بسرا نے مزید کہا کہ اگر جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو من و عن تسلیم نہ کیا گیا وزیراعلی شوباز سمیت وزیر دہشت گردی ثناء اللہ نے استعفی نہ دیا تو پیپلز پارٹی کو اگر دھرنا دینا پڑا ، لانگ مارچ کرنا پڑا یا اسمبلیوں سے بھی مستعفی نہ ہو نا پڑا تو گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ماہ جنوری کے آغاز تک ملتان میں بلاول ہاؤس میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا اب بلاول بھٹو مستقل قیام جنو بی پنجاب میں کریں گے فوری طور پر شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں شامل کریں اور ان کے اکاؤنٹس بھی منجمد کریں صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا الگ صوبے کی تحریک بھی چلائیں گے بلاول بھٹو ملتان میں انقلابی منشور کا اعلان کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر