پہاڑوں کو صاف ستھرا رکھیں،درخت نہ کاٹیں،اسرار اعوان

پہاڑوں کو صاف ستھرا رکھیں،درخت نہ کاٹیں،اسرار اعوان

ملتان(جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر)ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر ملک اسرار اعوان نے کہاہے کہ ملک میں ایک بڑی آبادی پہاڑی علاقے میں رہتی ہے جبکہ عالمی سطح پردنیا کی آبادی کانصف حصہ خوراک ،پانی اوردیگر ضروریات کے لئے پہاڑوں پرانحصار کرتاہے۔پہاڑوں پرجانے والے سیاح ماحول کی صفائی کاخاص خیال رکھیں۔ورلڈماؤنٹین ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں لاہور سے آئے موٹرسائیکلسٹ نے خصوصی طورپرشرکت کی۔ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی ملتان اشعر اقبال ملک نے کہاکہ ورلڈ ماؤنٹین ڈے منانے کامقصد شہریوں میں آگاہی فراہم کرناہے کہ وہ پہاڑوں کوصاف ستھرارکھیں اورماحول دوست اقدامات کریں۔کراس روٹ کلب لاہور کے عہدیدار مکرم خان ترین نے کہاکہ پاکستان میں کے ٹو،نانگاپربت اورراکاپوشی جیسی بلند ترین چوٹیاں موجودہیں جوانسانوں کراپنے سحرمیں مبتلاکرتی ہیں۔ڈاکٹرمحمد اسلم نے کہاکہ پاکستان میں کئی خوبصورت پہاڑی سلسلے ہیں ہیں جہاں پرجانے سے سکون حاصل ہوتاہے۔پہاڑوں کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور تافورٹ منرو (ڈیرہ غازیخان )تک موٹرسائیکل ریلی میں شریک خاتون ڈینٹسٹ اوربائیکرز ڈاکٹرمسزذکی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے میدان میں خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی پہلے سے بہت ہی بہتر ہورہی ہے اوراب دنیا ہماری خواتین کھلاڑیوں کی معترف ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت کیلئے زیادہ ترلوگ کاغان ،ناران اوردیگر شمالی علاقہ جات جاتے ہیں لیکن پاکستان میں اس کے علاوہ بھی بے شمار خوبصورت مقامات موجود ہیں جن میں ملتان اورفورٹ منرو کے علاقے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ روہی اورتھل کے ساتھ ساتھ بہاولپور ،چولستان اوردیگر علاقوں کی اپنی ایک تاریخ اورخوبصورتی ہے ہمیں ان علاقوں میں بھی سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیناچاہیے۔ورلڈماؤنٹین ڈے کے موقع پر لاہور سے آئے ہوئے موٹرسائیکلسٹ دوسرے مرحلے میں ڈی جی خان کے لئے روانہ ہوگئے ۔موٹرسائیکلسٹ کے گروپ میں دوخواتین بھی شامل تھیں مذکورہ گروپ نے ملتان کے کھانوں کی تعریف کی ملتانی زبان کی مٹھاس سے بھی بہت متاثرہوئے ۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )اورکراس روٹ کلب (لاہور)کے باہمی اشتراک سے ’’ورلڈ ماؤنٹین ڈے )منایاجارہاہے۔جس کے تحت بائیکرز کی ریلی لاہورسے فورٹ منرو تک جارہی ہے۔گزشتہ رات ٹی ڈی سی پی ریجنل آفس ملتان کی جانب سے موٹرسائیلکسٹ کے اعزازمیں ایک پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیاگیاجس میں شہری حلقوں کے نمائندہ افراد نے موٹرسائیکلسٹ کی ملتان آمد پران کاشانداراستقبال کیا۔اس موقع پرملتان میں مقیم موٹرسائیکلسٹ کے بعض رشتے داربھی ان کے استقبال کے لئے موجودتھے۔

موٹرسائیکلسٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر