کسانوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے ،اعجا ز احمد اچلانہ
لیہ (نمائندہ پاکستان)کاشت کاروں کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گااور پنجاب حکومت کے طے کردہ گنے کے نرخوں کے اطلاق کے لیے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔یہ بات صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجا ز احمد(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
اچلانہ نے کاشت کاروں اور شوگر مل انتظامیہ کے مابین مذکراتی عمل کے موقع پر کہی۔ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ،ایم پی اے شہاب الدین خان سیہڑ،سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ،جی ایم لیہ شوگر مل محمد زاہد قریشی ،سابق ایم این اے ملک نیا زاحمد جکھڑ ،یوسی چیئر مینوں ،کونسلرز و کاشت کاروں کی کثیر تعداد موجو د تھی۔